ضمنی انتخابات، پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز، ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، 15سے 17 فروری تک رینجرزاہلکار اور ایف سی جوان تعینات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں میں سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 88 پولنگ اسٹیشنز کیباہر15 سے17 فروری تک رینجرزاہلکار اور پی ایس 43 ،15 سے 17 فروری تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرزاہلکارتعینات ہوں گے، سندھ میں ملیر اور سانگھڑ میں 16 فروری کو ضمنی انتخابات منعقد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...