اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مختلف ممالک کے سفیروں کے نام اپنے خط میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کی جانب مبذول کرواتے ہوئے ان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقہ میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیریوں کواپنی امنگوں و خواہشات کے مطابق استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنیکا موقع دیا جائے ۔ خط میں نریندر مودی حکومت کے 5 اگست 019 کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کو بین الاقوامی اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ممالک سے کہا گیاہے کہ وہ بھارت پر اس غیر قانونی اقدام کو واپس لینے کے لیے دبا ڈالیں ۔ امیر جماعت نے خط میںعالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وادی میں 9 لاکھ بھارتی قابض افواج کی طرفسے کشمیری قیادت اور کشمیری نوجوانوں پر جو ظلم و تشدد اور قید و بند کیصعوبتیں ڈھائی جارہی ہیں ، کو ختم کروانے کے لیے دبا ڈالیں اور مقبوضہ علاقہ سے فوجوں کی واپسی ممکن بنا کر وہاں استصواب رائے کو یقینی بنایاجائے۔
سراج الحق کا سفیروں کے نام خط ، کشمیر یوں پر بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرائی
Feb 07, 2021