ٹھارو شاہ میں زیر زمین پانی زہریلا، سرکاری سطح پر فلٹر نہ لگا سکا

Feb 07, 2021

ٹھاروشاہ (نامہ نگار) ٹھاروشاہ اور گردونواح میں سیم کی وجہ سے زمین کا پانی زہریلا ہوگیا ،زہریلا پانی پینے کے سبب عوام پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ، شہر میں ایک سماجی شخص کی طرف سے صاف پانی کے پلانٹ لگایا ہوا ہے جہاں پر صاف پانی لینے کے لئے آنے والوں کو لائنوں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا فوری طور پر سرکاری بڑا پلانٹ لگانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ میں پینے کا پانی خراب ہونے پر نیا پلانٹ لگانے کے لئے نیشنل پریس کلب پر شہریوں اور سماجی رہنماؤں کا محمد علی سومرو اقبال قریشی عابد میتلو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹھاروشاہ سمیت گردونواح کے دیہاتوں نوازیو بھان مولہن سخی دادواہی دلیپوٹہ منجھٹ اچھی مسجد دربیلو و دیگر میں بڑے پیمانے پر پانی میں خرابی ہونے کی وجہ سے پینے کے لئے استعمال ہونے والا پانی زہریلا ہوچکا ہے جس کے سبب عوام کی بڑی تعداد پیٹ کی مختلف بیماریوں مبتلا ہوچکی ہے جبکہ ٹھاروشاہ شہر میں ہری روڈ پر ایک مخیر شخص کی طرف  چھوٹا سا پلانٹ لگایا ہوا ہے ۔

مزیدخبریں