نواب شاہ(بیورو رپورٹ)نواب شاہ کے علاقہ افضال شاہ ٹاؤن کے رہائشی عبدالجبار خٹک نے معصوم بھانجوں محمد شعبان، انوشہ سائرہ اور حسن حسین کے ساتھ سگے ماموں محمد اقبال کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تین ماہ قبل میری بہن نجمہ شہزادی کا انتقال ہوگیا تھا جسں کے بچے میرے پاس رہائش پزیر ہیں میری بہن خیبر پختون خواہ کے شہر کوہاٹ کی رہائشی تھی بہن کے انتقال کے بعد کوہاٹ والی جگہ پر مامو ںاقبال نے قبضہ کررکھاہے ماموں نہ پیسے دے رہا ہے اور نہ جگہ خالی کررہا ہے جگہ میری تھی جو میں نے یتیم معصوم بھانجوں کو دے دی ہے جگہ بھانجوں کودینے پر میرا ماموں میری اور بھانجوں کی جان کا دشمن بن گیا ہے ہمیں تنگ کر رہا ہے اور ہمیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے عبدالجبار خٹک نے وفاقی وزیر قانون وزیر داخلہ کوہاٹ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں مطالبہ کیا کہ میرے ماموں محمد اقبال کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور میرے بھانجوں کو انکی جگہ واگزار کرائی جائے۔