وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا عفریت عوام کے اعصاب پر سوار ہو چکا ہے اور بجلی وگیس کے بلوں میں روزافزوں اضافہ اور اشیائے خوردونوش کے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کے کس بل نکال دیئے ہیں اوروہ جھولیاں اٹھا کر موجودہ حکومت کے خاتمے کی دعائیں مانگ رہے ہیں 19فروری کو ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کو کامیاب کراکر نا حکومت سے جان چھڑ ائیں۔وہ گھکامیتر میںمحمد رفیق بٹ کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔