گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور انہیں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیاانہوں نے ڈاکٹر فضل الرحمان کی بطور ایم ایس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہری انکی شرافت اور ہمدرد شخصیت کے معترف ہیں اور انکی قیادت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے دور کا آغاز ہوگا ڈاکٹر فضل الرحمان بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ بنائیں گے خصوصا غریب اور نادار مریضوں کی تمام مشکلات کو ختم کر کے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید اور بہترین طبی سہولیات تک رسائی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے انصاف صحت کارڈ غریبوں کیلئے بہت بڑی نعمت اور فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔