حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر کے سنگم علی پورروڈ پر گورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن ہائی سکول کے قریب رات کے وقت کباب تکہ شاپ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا الیکٹرانکس اور فرنیچر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ سامنے نہ آسکی ہے۔ پولیس اس ضمن میںمصروف تفتیش ہے۔