حافظ آباد:خواجہ سرا کو اغوا کرکے زیادتی کانشانہ بنانے والے 4 ملزموںکیخلاف مقدمہ ‘ 2 گرفتار

Feb 07, 2021

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد پولیس نے خواجہ سرا کو اغواء کرکے زیادتی  کانشانہ بنانے اور بعدازاں اسکے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ کر زخمی کرنے والے 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کرلیا۔ حافظ آباد کے علاقہ ونگے کا رہائشی خواجہ سرا عرفان بشیر نہر قلعہ رامکور کے قریب کھڑا تھا۔جہاں سے اسے ایک خواجہ سمیت 4 افراد  اسلحہ کے زور پر ایک کیری ڈبہ میں ڈال کراغواء کرکے اجنیانوالہ لے گئے جہاں ملزمان نے اسے ایک کمرہ میں بند کردیا اورشامی شیخ سمیت 3ملزمان نے اس سے زیادتی کا ارتکاب کیا۔اس دوران ملزمان نے خواجہ سرا کو زبردستی چائے پلا کربے ہوش کردیا اور بعدازاں اسکے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ کر زخمی کردیا۔جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں