وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے ہم منصب سے رابطہ

Feb 07, 2021 | 13:36

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آئس لینڈ کے ہم منصب کا رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کےدرمیان لاپتہ کوہ پیما جان سنوری سےمتعلق گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے اپنے ہم منصب کو کے ٹو پہاڑ کو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما جان سنوری اور دیگر کے حوالے سے کیے جانے والے ریسکیو کےاقدامات سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی مہم میں نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ ،آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو انتہائی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس نہیں پہنچ سکے۔

علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں