پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا اپنے متنازعہ میزائل اور جوہری پروگرام کو مسلسل وسعت دیتا آیا ہے، بالخصوص گزشتہ برس کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی میں پیش کیا گیا۔ صرف جنوری میں بیلسٹک میزائل کے نو تجربات کیے گئے۔ اسی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ آمدن کے لیے کرپٹو کرنسیوں کے ایکسچینجز کو نشانہ بنایا گیا، جو شمالی کوریا حکومت کے لیے بہترین ذریعہ آمدن ثابت ہوا۔
شمالی کوریا کااپنے میزائل پروگرام کو وسعت دینے کا انکشاف
Feb 07, 2022