مصری میڈیا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کوحیرت انگیزمتاثر کن قرار دے دیا

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے ذرائع ابلاغ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو حیرت انگیز اور متاثر کن قرار دیا ہے جو چینی تہذیب کی تاریخ اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کھیلوں کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔مصر کے سرکاری اخبار الاحرام نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ایک شہ سرخی میں کہا ہے کہ افتتاحی تقریب جدیدیت پر مبنی ہے، آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ چین موسم سرما کے کھیلوں کا ملک ہے۔افتتاحی تقریب میں تقریباً 3 ہزار فنکاروں نے شرکت کی، جس میں 30 سے زائد ریاستی رہنماؤں، شاہی گھرانوں کے ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہوئے۔مصری نیوز ویب سائٹ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبر یسس کے حوالے سے کہا کہ افتتاحی تقریب میں یکجہتی کا جذبہ نظر آتا ہے، امید ہے کہ یہ جذبہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائ￿ سے نمٹنے کے دوران بین الاقوامی تعاون میں عیاں ہوگا۔مصر کے ایک انڈیپنڈنٹ اخبار یوم 7نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں پیش کیے گئے شوز شاندار تھے۔ اخبار نے باخ کے حوالے سے بتایا کہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس دنیا بھر میں سرمائی کھیلوں کے لیے ایک نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔اخبار نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بیجنگ کھیلوں کی میزبانی جشن کے ماحول میں کرے گا، کیونکہ یہ بڑی تقریب موسم بہار کے تہوار کے ایسے موقع پرمنعقد ہورہی ہے جب چینی نیا سال منایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن