تہران (آئی این پی)ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں تو نظر آ رہی ہیں، لیکن اس سے ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے گفتگو میں کہا ہے کہ سابقہ گفتگو کے وقت سے مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، لیکن اس سے ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ جوزف بورل نے حسین امیر عبد اللھیان سے ٹیلیفونی گفتگو کی جس میں ویانا میں جاری مذاکرات پر تبادل خیال ہوا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت مذاکرات اہم مرحلہ میں ہیں کہا: اس بات کی توقع ہے کہ سبھی فریق واضح ایجنڈے اور مفاہمت تک پہونچنے کے مقصد سے ویانا آئیں اور سیاسی فیصلہ لینے کے لئے تیار رہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ویانا مذاکرات کو ہماہنگ کرنے میں جوزف بورل، انریک مورا اور یوروپی یونین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: سابقہ گفتگو کے وقت سے مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں لیکن اس سے ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطعی طور پر ایک اچھا معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ قومی مفادات کی حفاظت ہماری ریڈ لائن ہے۔
ویانا مذاکرات میں مثبت تبدیلیاں ضرور ی‘ مطالبات پورے نہیں ہو رہے‘ایرانی وزیر خارجہ
Feb 07, 2022