ڈیرہ غازیخان،روکنے پر ٹریفک کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی

Feb 07, 2022

ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر) مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔  ٹریفک پولیس کے اہلکار پل ڈاٹ ڈیوٹی موجود تھے کہ ایک کالے شیشے والی ایک مشکوک بلا نمبر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کو روکنے کی بجائے رفتار بڑھا دی اور اہلکار عارف کو ٹکر ماردی۔ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اہلکار عارف محمود کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس سے بچنے کے لیے گاڑی نکالنے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر موجود دوسرے ٹریفک اہلکاران نے گاڑی کو تو روک لیا تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس تھانہ گدائی نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو علاج معالجے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں