اسلام آباد (خبر نگار)رابطہ عالم اسلامی کی اسلام اور مسلمانوں کیلئے جدوجہد قابل تحسین ہے بین المذاہب مکالمہ اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے رابطہ عالم اسلام پاکستان کے علما ومشائخ اور حکومت کا موقف ایک ہے مثاق مکتہ مکرمہ اور پیغام پاکستان امن سلامتی اخوت محبت اور اسلام کی صحیح ترجمانی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علما کونسل ونمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے رابطہ عالمی اسلامی کی مرکزی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعدگفتگو کرتے ہو ئے کیا کہ انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلام کا مسلمانوں کی رہنمائی میں اہم کردار ہے پورا عالم اسلام رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے دینی مسائل پر رہنمائی کو حجت سمجھتا ہے رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران بین المذاہب مکالمہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالہ سے جس طرح مسلم علما ومشائخ عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ یاد رہے کہ آج رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی سپریم کونسل کا ورچوئل اجلاس مفتی اعظم سعودی عرب کی سربراہی میں ہوا جس میں سیکٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی مفتی ا عظم متحدہ عرب امارات وزیر اوقاف اور مفتی اعظم شیشان اور پاکستان سے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سمیت دنیا اسلام کے اہم ترین علما ومشائخ اور قائدین نے شرکت کی۔