کشمیر پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک‘ حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھیں گے: منیر ا کرم

Feb 07, 2022


اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک موقف ہے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے آزادی کی تحریک کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر کے حوالے سے بھارت پر دنیا کا دبائو آ رہا ہے، امریکہ سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے موثر انداز سے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، 50 سال بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا اور گزشتہ تین برسوں کے دوران تین مرتبہ سلامتی کونسل میں اس پر بحث ہو چکی ہے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے بھی مسئلہ کشمیر پر واضح پوزیشن لی ہے۔

مزیدخبریں