صوبائی وزیر کو شکایت کرنے پراوقاف ملازمین کی مجاوروں کو دھمکیاں

سخی سرور(نامہ نگار)صوبائی وزیر کو شکایات پراوقاف ملازمین مجاوروں کو دھمکیاں دینے لگے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز صوبائی وزیر اوقاف سید محمود الحسن نے سخی سرور کا دورہ کیا تو اوقاف کے افسران نے اپنے مرضی کے افراد منگواکر خوشامد کروائی تو موقع پر موجود مقامی مجاوران نے حقیقت بیان کردی اور درپیش مسائل سمیت اہلکاروں  کی لوٹ مار کا پردہ چاک کر دیا۔ اور ساتھ زونل آفس میں لمبے عرصہ سے تعینات کلرکوں کی بھی کھل کر نشاندہی کردی۔ درگاہ حضرت سخی سرور پرایئویٹ کارند وں کی مدد سے جاری لوٹ مار جوکہ تاحال جاری ہے۔ کا بھی کھل کر اظہار کیا جس پر صوبائی وزیر معاملہ کی چھان بین اور کاروائی کی نشاندہی کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر اوقاف ملازمین شکایات کرنے والوں کو تھانے میں بند کرانے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔مجاروں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن