اسلام آباد کی طرف مارچ سے قبل عوامی رابط مہم شروع کردی ، عظمٰی بخاری 

Feb 07, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا،عوام اب براہ راست حقوق کی جنگ لڑیں گے74سالوں میں پی ٹی آئی سے زیادہ نالائق حکومت نہیں دیکھی اب اس کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے معاشی چیلنجز ہوں خارجی مسائل ہوں حالات مشکل ہیں۔ نوازشریف کی حکومت میں ملک نے معاشی طور پر ترقی کی مگراس حکومت کی پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوکررہ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسلامآباد کی طرف مارچ سے قبل عوام کو متحرک کرنے کے لئے چاروں صوبوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ ملتان بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انہوں نے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیاٹیم کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو متحرک کرنے کے لئے بھرپور کردار اد ا کریں،انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے شیروں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دینے آئی ہوںقبل ازیں ظہرانے میں پہنچنے پر عظمی ٰ زاہد بخاری کا بھرپور استقبال کیا گیا، میزبان زاہدعدنان گڈو اور عقیل انصاری کی جانب سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور کارکنوں نے ان پر پھول نچھاور کئے اور زبردست نعرہ بازی کی۔

مزیدخبریں