پابندی سے مجھے کوئی  فرق نہیں پڑتا، رشید الحسن


کراچی (آئی پی ایس)ہاکی لیجنڈ رشید الحسن کا کہنا ہے کہ پابندی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،۔سابق اولمپئن رشید الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فیصلے سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے، پی ایچ ایف کے غلط فیصلوں کے خلاف بولتا رہوں گا، میں پی ایچ ایف کا ملازم نہیں ہوں اور نہ کوئی عہدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ جھوٹ بول رہے ہیں، جو پہلا شوکاز نوٹس ملا اس کا جواب دیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، پی ایچ ایف کے فیصلے کے خلاف ہر دروازے پر دستک دوں گا۔خیال رہے کہ پی ایچ ایف کے مطابق رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف غلط زبان استعمال کی تھی، جس پر پی ایچ ایف نے رشید الحسن پر دس سال کی پابندی لگائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن