لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اسلامی معاشروں میں آبادی کم کرنے اور غربت کے خوف سے اسقاطِ حمل تشویشناک عمل ہے۔نہ صرف انسان بلکہ ہر ذی روح کے رزق کی ذمہ داری اللہ نے لی ہے۔ ہر آنے والا اپنا رزق ساتھ لاتا ہے۔مہمان بھی اپنا رزق ساتھ لاتا ہے۔اسی لئے حکم ہے کہ اعتدال میں رہتے ہوئے مہمان نوازی کے لئے قرض بھی لے سکتے ہیں جو جلد ادا ہو جائے گا۔