کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت محمد وقاص مان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو دیوار سے لگانا مودی سرکا ر کو مہنگا پڑے گا مسلمانوں کو دبانے کیلئے کھلی جارحیت کی جارہی ہے بی جے پی کے جھنڈے تلے جمع انتہا پسند ہندومسلمانوں کو قتل کررہے ہیں مسلمانوں کا سانس لینا محال کر رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت عالمی سطح پر انتہا پسند ثابت ہوچکا ہے او ر پوری دنیا بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم دیکھ رہی ہے جس کیخلاف پاکستان بھرپور آواز بلند کررہا ہے اور اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ عالمی برادری بھارتی حکومت کی ایما پر جاری مسلمانوں پر مظالم کا راستہ روکنے میں کردار ادا کرے۔