ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے کامیاب ممالک سے سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے : سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل 

لاہور(کامرس رپورٹر)ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیوکے سابق چیئرمین جاوید مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے افسران کی غلط اسسمنٹ اور قانون کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹربیونلزاور عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں کیسز دائر ہیں ،ان کیسز میں اکثریت کا نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ جس سے نہ صرف حکومت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹیکس دہندگان کا ایف بی آر کے ادارے پر اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے معیشت کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ٹیکس بارز کے نمائندے اور ٹیکس کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن