اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے  مبینہ رویے سے نالاں  یو سی ایم اوز کا کرونا مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

Feb 07, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت )ضلع بھر کے محکمہ صحت ملتان کے  یو سی ایم اوز  نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے  مبینہ جارحانہ رویے سے نالاں ہو کر کرونا مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز ساجدہ حمید اور عاتکہ نے بتایا کہ انتھک محنت کے ساتھ سو فی صدر ٹارگٹ دینے کے باوجود شام کی میٹننگ میں خواجہ عمیر کا  تمام عملے بشمول خواتین کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال، غیر حاضر عملے کو گھر سے اٹھوانے کی دھمکیاں شدید قابل مذمت ہیں اے سی سٹی کا جارحانہ رویہ کے باعث دل برداشتہ ہو کر تمام عملے نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ، ادھر اے سی سٹی  کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران جو عملہ صرف 23 سے 43 فیصد تک ٹارگٹ حاصل کر سکا اسکی سرزنش کے طور پر شوکاز جاری کئے گئے 

مزیدخبریں