لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے جسٹن لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دیدیا، دونوں نے اس معاملے کو درست انداز میں نہ سنبھالنے پر بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہیڈن کے تو لینگر کیساتھ ایسے سلوک پر آنسو نکل آئے۔پونٹنگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آسٹریلین کرکٹ کیلئے ایک بہت ہی افسوسناک دن ہے، اس سے قبل بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا معاملے بھی درست انداز میں نہیں نمٹایا۔ہیڈن نے پیٹ کمنز کو عوامی سطح پر لینگر کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔