بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

Feb 07, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے انگلینڈ کو  4 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔ فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانیوالا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،  جیمر ریو  95 اور جیمر سیلز  34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا، شیخ رشید اور نشانت سندھو نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

مزیدخبریں