باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کاآغاز‘500ٹیمیں شریک 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2022ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔سپورٹس فیسٹیول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال سمیت دیگر مختلف کھیلوں کیلئے لگ بھگ 500 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب باجوڑ میں منعقد ہوئی جس میں سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، آفیشلز، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی فورسز کے عہدے داران، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مختلف سکولوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔پاکستان سپورٹس فیسٹیول مشترکہ طور پر باجوڑ، مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک جاری رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...