راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں مہنگائی کے کنٹرول کیلئے سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میکنیزم کو مدنظر رکھا جائے سپلائی کی چین کو بڑھاتے ہوئے اشیاء ضروریہ کے ریٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی پہ دی جانے والی اشیائسیعام صارف مستفید ہوں اس مو قع پر ڈویژن بھر کی صو رتحال پر بر یفنگ د یتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں آٹے کا مطلو بہ سٹاک وا فرمقدار میں موجود ہے۔ گندم کی سمگلنگ کو رو کنے کے لییاٹک خرد اور جڑھی خاص میں 02 چیک پو سٹس قائم کی گئی ہیں جہاں گزشتہ دوبار کی کاروائی میں 2100 گندم کے بیگز کی سمگلنگ کو روکا جا چکا ہے۔ نور الامین مینگل نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کھاد کی صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ رجسٹرڈ ڈیلرزکی تعداد کو بڑھایا جائے اور موجودہ ڈیلرز کا آڈٹ کیا جائے تاکہ اٹھائے گئے سٹاک کو اصل صارف تک پہنچانے کی یقین دہانی کی جاسکے ان اقدامات کا مقصد حکومتی سبسڈی کا براہ راست فائدہ عام عوام تک پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (کواڈینیشن) سیف انور جپہ، ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) کنزا خان, ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ملیحہ خان و د یگر متعلقہ افسران کے علاوہ ضلع اٹک,جہلم اورچکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔