حکومت پنجاب وکلا کا ہسپتال مکمل کر کے دے گی، محمد بشارت راجہ

Feb 07, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب نے زیرتعمیر لائرز ہسپتال سول لائن مکمل کرنے کا کام اپنے ذمہ لے لیا صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کو دوکروڑ روپے کا چیک حوالے کردیااتوار کو وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے لائرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلا ء کی تاریخ کا بے مثال پروجیکٹ مکمل کرکے دینے کا اعلان کیا تقریب سے ہائیکورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق خان، سیکریٹری شاہد شہزاد بھٹی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک ارشد مجید، جسٹس (ر)عبادلرحمان لودھی، ذوالفقار عباس نقوی، پنجاب بار کونسل کے اراکین توفیق آصف، بشارت اللہ خان، فرخ عارف بھٹی، اسد عباسی، سینئر وکلا شیخ محمد الیاس، شاہد عباسی، غلام مصطفے کندوال، شیخ سلیمان، جمیل اصغر بٹ، سردار طارق نے شرکت کی۔

مزیدخبریں