اسلام آباد(خبر نگار)) تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلام آباد ریجن او رکوآرڈینیٹر برائے سی ڈی اے راجہ محمد ہارون نے موضع کرپا میں دیگر عہدیداروںسمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کردیا مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور دیگر کی موجودگی میں راجہ ہارون نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے صدرو سابق وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چودھری نے راجہ محمد ہارون کودیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آپ کایہ فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے لوگ آج بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالائق حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کوخودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آٹے، چینی گیس کے بحرانوں کے بعد کھاد کے بحران نے ملک کے کسانوں کا برا حال کردیاہے۔
حکمرانوں کی نااہلی نے عوام کوخودکشیوں پر مجبور کردیا ، طارق فضل چودھری
Feb 07, 2022