کاشتکار کنگی کے حملہ میں پھپھوندکْش زہروں کا استعمال کریں،ترجمان محکمہ زراعت

Feb 07, 2022

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے۔یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بارشوں کے بعد رسٹ یا کنگی کا حملہ ہو سکتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بھوری کنگی کے پھیلاؤکیلئے موزوں ترین درجہ حرارت20 تا25،زرد کنگی کیلئے10 تا20اورسیاہ کنگی کیلئے20 تا35ڈگری سینٹی گریڈ ہیبھوری یا خاکی کنگی کا حملہ تقریباً پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوتا ہے کاشتکار کنگی کے حملہ کی صورت میں پھپھوندکْش زہروں کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں