اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹر اجمل چوہدری کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیرکو ڈی جی آر ایس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں 

اسلام آباد (خبر نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، انعام اللہ شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد میرٹ اوراہلیت کی بنیاد پر دو اہم انتظامی عہدوں کے نئے سربراہان مقرر کردئیے ہیں، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کو کنٹرولر امتحانات جبکہ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کو ڈی جی آر ایس آفس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔گذشتہ روز رجسٹرار آفس نے انکی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے دونوں افسران سوموار7فروری کو اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کنٹرولر تھے، انعام اللہ شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سنیارٹی کی بنیاد پر ڈی جی آر ایس بنادیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر محمد اجمل فاصلاتی غیر رسمی و جاری تعلیم کے چئیرمین ہیں، اب انہیں کنٹرولر آفس کی اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...