اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان جمہوری لیگ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ،عالمی برادری کو آنکھیں کھو لناہوں گی ، آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی افسوسناک ہے،عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیر یوں کو انکے حقوق دینے چاہئیں، مسئلہ کشمیر گولی سے نہیں بلکہ ووٹ سے حل ہوگا ۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں پاکستان جمہوری لیگ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے،آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ،عالمی برادری آنکھیں کھولے ، رانا زمان سعید
Feb 07, 2022