پشاور (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت سوات یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے خوبصورت علاقہ چار باغ میں 1114کنال رقبے پر محیط یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے میں مین گیٹ اور باو نڈری وال ایڈمنسٹریشن بلاک ایگزامنیشن بلاک مین لائبریری گرلز ہاسٹل کیفٹیریا اسٹوڈنٹس سروسز سنٹر، انفارمیشن سنٹر پلے گراو نڈمسجد ، ڈائریکٹوریٹ آف ورکس پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ورکس6 رہائشی گھروں1 عدد رہائشی فلیٹ کے علاوہ رابط اور اندرونی سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔خیبرپختونخواحکومت نے سوات یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے1.8ارب روپے کے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔ سوات یونیورسٹی اس وقت چھ مختلف فیکلٹیز کے تحت 23 مختلف شعبوں میں طلبہ کو اعلی تعلیم کی سہولت فراہم کر رہی ہے اس وقت سوات یونیورسٹی کے 3 کیمپسز میں مجموعی طور پر 7,665طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے مین کیمپس میں 6,500 ، شانگلہ کیمپس میں 550 جبکہ ویمن کیمپس میں 615 طلبہ شامل ہیں۔