لاہور( سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجروںسمیت کوئی بھی شعبہ اصلاحات اور معیشت کو دستاویزی بنانے کے خلاف نہیں تاہم تباہ حال کاروبار پر مہم جوئی کی بجائے مرحلہ وار آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ڈومور کی اطلاعات قابل تشویش ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے معیشت کا اپنے ہاتھوںسے دیوالیہ نکال دیا جائے۔اگر حکومت نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط کو تسلیم کیا تو سسکیاں لیتی معیشت کی رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔