سرمائے کی کمی : دو بنکوں کی نجکاری ، عمل تیز کر نے کا فیصلہ 


لاہور(خصوصی رپورٹر) سٹیٹ بینک کے معیار کے مطابق سرمائے کی کمی کا شکار دو بنکوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان بنکوں کے بارے میں کہا گیا ہے۔ یہ دونوں بینک یا تو اپنے موجودہ سپانسرز سے ایکویٹی انجیکشن حاصل کر کے یا پھر دوسرے مالدار سرمایہ کاروں کی مدد سے اس مطلوبہ معیار کو حاصل کر سکتے ہیںجبکہ ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ مرکزی بنک متذکرہ  بینکوں کی کم سرمایہ کاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال انداز اپنائے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایک بنک کے سپانسرز پچھلے ایک سال سے اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسی طرح دوسرے بنک  میں نئے کیپٹل انجیکشن کے حوالے سے بات ہوئی ہے جس سے حصص کی کل قیمت کے لحاظ سے دوسرے سب سے چھوٹے قرض دہندہ کے لیے کیپٹل ایڈیوکیسی میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن