انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے تحت یوم یکجہتی کشمیرپورے ملک میں منایا

کراچی(سٹی نیوز)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرپورے ملک میں منایاگیا۔سربراہ اے این آئی محمدسلیم عطاری نے کشمیریوں کا کشمیر کی آزادی اور خودمختاری تک ساتھ دینے کے عزم کیااورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کشمیری عوام پر کھلے عام انسانی حقو ق کی بدترین خلاف ورزیاںہورہی ہے اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں خاموش تماشائی کاکرداراداکرناافسوس ناک ہے اقوام متحدہ کشمیرکے معاملہ میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمدکروانے پر ناکام ہوچکی ہے۔ مسلم ممالک کے سربراہان مقبوضہ کشمیرکوبھارتی ظلم وزیادتی نجات ایک پلیٹ فورم پریکجاہو۔ اُمت مسلمہ کے تحفظ کیلئے بنائی گئی اوآئی سی اپنی ذمہ داریاںپوری کرے۔محمدسلیم عطاری نے اوآئی سی ،مسلم ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ غفلت اور بے حسی کی چادرسے باہرنکل کرکشمیرکی آزادی کیلئے اپناکرداراداکریں ان خیالات کا اظہارانہوںنے یوم یکجہتی کشمیرکیلئے مختلف جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں اورجلسوں میں شرکت کرکے کیا۔

ای پیپر دی نیشن