ملک گیر سطح پر کھاد کی عدم فراہمی المیہ، افضال احمد 

Feb 07, 2022

کراچی(سٹی نیوز)پی پی پی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سکریٹری افضال احمد-احمد فہیم-اسلم سومرو-طارق نعیم-حسن ابراہیم کاکا- ظفر حسن بابو-محمد اصغر لعل-رائو محمدنوید-ناصرفاروقی-ڈاکٹر شکیل -سید مسعود حسین-فرحان شبیردیگر نے قیمت کے لحاظ سے پاکستان کی پہنچ سے باہر ہونے مارکیٹ سے یوریا کے غائب ہونے کی پر زور مذمت کی ہے اس وقت کسانوں کی حالت قابل رحم ہے کسان یوریا مانگ رہے ہیں اور حکومت غائب ہے کسان عوام کی خوراک کا بندوبست کرنے والے مری کے مظلموں کی طرح پکار رہے ہیں اگر حکومت وقت نے کسانوں کی مدد نہیں کی تو آنے والے کل زرعی اجناس کی پیداوار کی قلت کی ذمہ دار حکومت ہوگی اور ملک کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا یوریا کسانوں کو سونے کے بھائو سے بھی نہیں آرہا ہے عمران خان کی خصوصی شفقت سے معیشت پہلے ہی تباہ ہے اجناس کی پیداوار میںدشواری کی وجہ معیشت مزید بیٹھ جائے گا آٹا-چینی کی طرح یوریا بھی غائب ہو گیا مظلوم کسان حکومت کو مدد کو پکار رہے ہیں وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اسکا بیڑہ غرق ہو جاتا ہیملک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری باہر جارہی ہے ٹرانسپریسی انٹر نیشنل کی رپورٹ ایماندار حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ہر وعدے پر یو ٹرن لینے-جھوٹے وعدوں کرنے کے تمام ریکارڈتوڑدیے گندم چور آٹا چور-بجلی چور-پیٹرول چور-ادویات چور-یوریاچور حکومت کا یوم حساب عنقریب ہے۔

مزیدخبریں