کے۔الیکٹرک کا مچھر کالونی میں  ہونے والے واقعہ پر اظہار افسوس 

Feb 07, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر) سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں 2 فروری کی شام کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے متاثرین اور ان کے خاندان سے کے۔الیکٹرک نے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند بچوں نے کھیلنے کے دوران بجلی کے تار کو چھونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان کو بجلی کا جھٹکا لگا۔ اس واقع کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی، کے۔الیکٹرک کی مقامی ٹیمز نے جائے وقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ کر لیا۔ابتدائی تحقیقات  کے بعد کسی بھی مقام پر تار نہیں ٹوتے تھے اور کے۔الیکٹرک کا نیٹ ورک مکمل طور پر بحال تھا۔ جائے وقوع پر بجلی کی فراہمی حفاظتی اقدامات کے تحت مختصر عرصے کیلئے بند کی گئی تھی جس کو متعلقہ ٹیم سے کلیئرنس ملنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔  کے۔الیکٹرک کے نمائندے نے وضاحت کی کہ ہائی ٹینشن تاروں کو براہ راست یا کسی بھی  آلے سے چھونا نہایت خطر ناک ہے۔ یوٹلٹی شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے  پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مسلسل استعمال کرتی رہتی ہے تاکہ شہری کسی بھی حادثے سے محفوظ رہیں

مزیدخبریں