کراچی(سٹی نیوز) پاک مسلم الائنس دیوان کی جانب سے بچو عبدالقادر دیوان کی صدارت میں یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل مکمل نہیں ہوسکتی،پاکستان مسلم لیگ ن کشمیریوں سمیت پاکستان کے ہر مظلوم کی آواز ہیں انہوں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں موجود بنگلہ زبان بولنے والے شہری پاکستان اتنے ہی پاکستانی ہے جتنے دیگر قوم کے لوگ ان کے بزرگوں کی قربانیوں سے ہی پاکستان وجود میں آیا تھا پاکستان کی تکمیل تب ہی مکمل ہوگی جب کشمیر آزاد ہوگا اور بنگلہ زبان بولنے والے شہریوں سمیت تمام مظلوموں کو ان کا حق مل جائے گا،سیمینار میں بچو عبدالقادر دیوان نے اپنی صدارتی خطبہ میں کہا ہے کہ کشمیریوں ہمارا رشتہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہے کشمیر پہ ہمارا وہی موقف ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف تھا ہم نظرئیے قائد کو فراموش نہیں کرسکتے سیمینار سے پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویڑن کے صدر انجینئر سلمان پاک مسلم الائنس دیوان کے صدر علائالدین سیکریٹری جنرل مولانا شبیر احمد پولانی، سینیئر نائب صدر مولانا عبدالغنی نائب صدر ڈاکٹر رفیق، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مفتی محی الدین احمد منصوری، مرکزی رہنما دلدار حسین چودھری، سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شیخ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔