کراچی (سٹی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی ویسٹ PS-95 کے انفارمیشن سیکریٹری سید عمران شاہ نے علاقے کے دورے پر عوام سے ملاقت کی اور عوامی مسائل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کے نام پر آنے والی حکومت نے ملک سے غریبوں کے خاتمے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ عوام کھانے کو ترس رہی ہے اور خود کشی پرمجبور ہے۔ پیپلزپارٹی ہی عوام کی آخری امید ہے۔ 27 فروری کا لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔