حکومت نے قوم کے گلے میں IMF  کی غلامی کا طوق ڈال دیا ، سید عمران شاہ

Feb 07, 2022

کراچی (سٹی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی ویسٹ PS-95 کے انفارمیشن سیکریٹری سید عمران شاہ نے علاقے کے دورے پر عوام سے ملاقت کی اور عوامی مسائل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کے نام پر آنے والی حکومت نے ملک سے غریبوں کے خاتمے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ عوام کھانے کو ترس رہی ہے اور خود کشی پرمجبور ہے۔ پیپلزپارٹی ہی عوام کی آخری امید ہے۔ 27 فروری کا لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں