کراچی(سٹی نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) لیبرونگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کا جلسہ صوبائی دفتر کارساز میں ہوا اجتماع میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اس موقع پر ترجمان مریم نواز شریف ،محمد زبیر نے کہا پاکستان کے بچے بچے کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ھے، موجودہ حکومت سے پہلے بھارت کشمیر کو حل طلب مسلہ تسلیم کرتا تھا اور اب ہڑپ کچکا،امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر آنے کا دعوی' درحقیقت سرنڈر تھا مودی کے الیکشن میں جیتنے کی خواھش کشمیر ہڑپ کرنے پر اختتام پزیر ہوئے اسلام آباد میں OIC کانفرنس میں کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا عمران خان مودی کو صرف مسڈ کال کرتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ صوبائی جنرل سکیٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنائیگی ہم کراچی میں مزید میٹرو/گرین لائن بس لائیں گیانشااللہ سرینگر میں بھی موٹر ویے بنائینگے ،مسلم لیگ ن سندھ بلدیاتی ایکٹ 2021 یکسر مسترد کرتی ہے تمام اختیارات نچلی(بلدیات) کی سطح پر منتقل کئے جانے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر افنان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا ٹوٹ انگ ہے نوازشریف کے دور میں مودی کو ہمت نہیں تھی article 370 اور 35a ختم کرتا بھارت کے وزرا اعظم پاکستان سے مسلے کا حل چاہتے تھے، کیونکہ نوازشریف نے ہی 5 کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔ِیوم یکجہتی پروگرام میں میزبان صدر لیبرونگ (ممبر CWC) سید منور رضانے کہا کہ کشمیرہماری جان اور جسم کا حصہ ہے الگ نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر نہال ہاشمی رانا احسان، خواجہ سلمان، خواجہ طارق نظیر، حاجی صالحین تنولی، فیروز خان، اسلم خٹک، امتیاز خان، اخلاق ہاشمی، محبوب الہی، حاجی اقبال، یاسر عدیل، فہد شفیق، نے بھی خطاب کیا تقریب میں سید معراج، قاضی زاہد، مسعود الہی ، عنیب شاہ، مورس مغل، ناصر خان، یامین قریشی، سلطان جاوید، یوسف مسیح و دیگر عہداران و کارکنان نے شرکت کی۔