حکومت نے ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کو سونپ دی‘ احمدیار ہنجراء

Feb 07, 2022

کوٹ ادو (خبر نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء  نے کہا ہے کہ حکومت نے بغیر لڑے پہلے کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، اب ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کو سونپ دی،نااہل و نالائق حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں پہنچا سکتی تو گھر چلی جائے تاکہ ملک و قوم مزید تباہی اور بربادی سے بچ سکیں، ان کا کہناتھا کہ ، حکومت  کا اصل ٹارگٹ نواز لیگ کو کمزور کرنا اور توڑنا ہے  ملک کی باگ ڈور نواز لیگ کی قیادت ہی سنبھالے گی ۔

مزیدخبریں