گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ کوہلووالہ میں نا معلوم افرادنے نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ملزم اسلحہ کے زور پر 23 سالہ نوجوان شہریار کو اسی کی کار میں بیٹھا کر کے گئے اور کوہلووالہ میں ہی قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے نوجوان کو زبردستی کار میں بیٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور قتل کی وجوہات بارے معلوم نہیں ہو سکا موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔