گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مر کزی صرافہ ایسو سی ایشن ڈویثرن گو جرانوالہ کے انتخابات سلسلہ میں امن گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی ریاض جنرل سیکر ٹری رانا سمیع باسط نے بانی سیٹھ سلیم کی سرابراہی میں اپنے کا غزات نامزادگی صرافہ بازار ایسو سی ایشن کی طرف سے قائم کردہ الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروادئے ،اس موقع پر نامزد صدر،جنرل سیکر ٹری سمیت دیگر امیدوارں نے اپنے مشترکہ خیالات میں کہا کہ ہم صرافہ کے کاروبار سے منسلک تمام بھائیوں کی خدمات کیلئے ہر وقت حاضر ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے مشکل کی کسی بھی گھڑی میں کسی کو بھی تنہا نہیں چھو ڑیں گے ،لاک ڈائون کے دوارن مشکلات کے شکار ہو نے والے دوکانداروں کی معاونت کیلئے مل جل کا لائحہ عمل بنائیں گے جس سے وہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکے، ہم نہیں ہمارے سابقہ کام تمام بازار کیلئے کھلی کتاب کی طرح ہیں انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہو کر اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے ،اس موقع پر سینکڑوں حمایتی دوکانداروں نے ڈھول کی تھاپ کے اوپر ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھا روکی۔