ایکسپورٹ امپورٹ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے:امجد نذیر 

Feb 07, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چیئرمین امجد نذیر بٹ اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد زبیر احمد نے کہا ہے کہ ملکی صنعتکاروں اور تاجروں نے ہمیشہ ملکی ترقی او ر بہتر معاشی مستقبل کیلئے حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کے فلسفہ پر عمل کیاہے تاکہ ملک میں معاشی انتشار کی کیفیت نہ پید اہواور معاشی سرگرمیاں فروغ پاسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، امجد نذیر بٹ اور حاجی محمد زبیر احمد نے کہا کہ ایکسپورٹ اور امپورٹ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے ساتھ ملکی معیشت کی ترقی وابستہ ہے اور پاکستانی صنعت کار اور تاجر برادری ان شعبوں کو مضبوط اور فعال کرنے کی خاطر ہر طرح سے حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں صنعتکاروں اور تاجروں کی ترقی کا زینہ ثابت ہورہی ہیں ۔

مزیدخبریں