کشمیریوںپر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی : احسان علی گورائیہ

Feb 07, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی , انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوہرے کردار کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام  کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔ احسان علی گورائیہ نے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کا اولین فرض ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مکمل سوشل بائیکاٹ کریں تاکہ مظلوم کشمیریوں کوآزادی کی فضا نصیب ہو تاہم انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی بنا کر رکھ دینے پر بھارت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں