جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور اب انفرا سٹر اکچر اور حلقوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے سابق حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم اس چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور معیشت کی ڈوبتی نبض کو بحال کیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت معاشی ترقی کا دور ہے پوری دنیا نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے، اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے ا نکی عملداری کیلئے کردار ادا کریں۔ تحریک انصاف نہ صرف اب بلکہ مستقبل کی بھی سب سے بڑی ملکی سیاسی جماعت ہے۔