مضبوط امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں اتارا جائے گا: سلیم شاہد

Feb 07, 2022

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے امیر علامہ قاری محمد سعید کلیروی کی ہدایت پر چیئرمین سیاسی کمیٹی مرکزیہ گوجرانوالہ میاں محمد سلیم شاہد نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند جماعتی افراد کو اپنی اپنی درخواستیں جمع کروانے کا کہا ہے ۔ میاں محمد سلیم شاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر حلقہ سے جماعتی مضبوط امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں میدان عمل میں لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں مرکزیہ نے حکمت عملی مشاورت سے تیار کر لی ہے اور باقاعدہ لائحہ عمل کے تحت انتخابی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ایک بڑی مذہبی جماعت ہے ۔ پاکستان کے اندر کوئی شہر کوئی تحصیل کوئی ڈویژن یا کوئی قصبہ ایسا نہیں ہے جس میں مرکزیہ کے یونٹ قائم نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا ہر محاذ پر ہمارے امیدوار ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ گوجرانوالہ کی سیٹ پر بھی ہمارا جماعتی امیدوار بھرپور حصہ لے گا اور مذہبی اور مخلص لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے ۔  

مزیدخبریں