پاکستان کی بقا اور سلامتی  کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے:حافظ غلام رسول

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی بقا اور سلامتی کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے،انشا اللہ آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہوگا اور بھارت اپنی شکست سے دوچار ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکے حافظ غلام رسول نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم بند اور ان کو آزادی دلائے۔ اقوام متحدہ 73سال گزرنے کے باوجود نا اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروا کر انہیں آزادی دلوا سکا ہے اور ناہی کشمیریوں پر مظالم بند کروا سکا ہے۔ اگر یہ ادارہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم ختم نہیں کروا سکتا تو اس کا کیا فائد ہ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے۔انہیں قتل اور معذو ر کیاجارہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...