کائیلی جینر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

 ریئیلٹی ٹی وی اسٹار کائیلی جینر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔کائیلی جینر نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے متعلق اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں کائیلی جینر نے اپنے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی بتائی ہے جو کہ 2 فروری، 2022 ہے ۔ علاوہ ازیں انسٹاگرام پر کارڈیشین اسٹار نے ایک ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں بچے کا بازو دیکھا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک بچے کی جنس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ کائیلی جینر کے ہان دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر پر ان کے چاہنے والوں نے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن